وزیراعلیٰ کامتوقع دورہ، کمشنر ڈیرہ کاٹیچنگ ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کامعائنہ ، کام جلد مکمل کرنیکا حکم

وزیراعلیٰ کامتوقع دورہ، کمشنر ڈیرہ کاٹیچنگ ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت ...

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی228سٹی رپوٹرر ). کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشیدنے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

بزدار کے متوقع دورہ ڈیرہ غازیخان کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ٹیچنگ ہسپتال کی نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا. ڈپٹی کمشنرمیاں محمد اقبال مظہر مہار، ڈی پی او عاطف نذیر، پرنسپل ڈاکٹر سعید،ایم ایس ڈاکٹر گل حسن شاہ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے. کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاک میں صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکلدینے کی ہدایات جاری کیں . انہوں نے گاڑیوں کی پارکنگ کے علاوہ سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے سمیت عوام کی مشکلات کم کرنے کی ہدایت کی . کمشنر طاہر خورشید نے ہسپتال گراونڈ میں مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں اور بنچز لگانے کی بھی ہدایت کی . بعد ازاں کمشنر نے سی ٹی ڈی آفس کا دورہ کیا جس کا وزیر اعلی پنجاب نے افتتاح کرنا ہے. کمشنر نے وزیر اعلی کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لیا . اس موقع پر. ڈپٹی کمشنرمیاں محمد اقبال مظہر مہار، ڈی پی او عاطف نذیران کے ہمراہ تھے۔

متوقع دورہ

Back t

مزید : ملتان صفحہ آخر