میاں چنوں ‘ نوسربازوں کے کئی گروپ متحرک ‘ لوٹ مار

میاں چنوں ‘ نوسربازوں کے کئی گروپ متحرک ‘ لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محسن وال(نمائندہ پاکستان) تحصیل میاں چنوں میں نوسر باز وں کے کئی گروپ متحرک ہوچکے ہیں جو سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

میں دن رات مصروف ہیں،گزشتہ روزبھی الہیٰ بخش کالونی کے رہائشی محمد عمیر جو کہ پنجاب پولیس میں بطورملازم ڈیوٹی کرتا ہے،گزشتہ روز جب عمیر نشتر روڈ پرنجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے گیا تو اسی اثناء میں تین نوسر باز بھی ساتھ ہی گھس گئے اور نوسر بازی کرتے ہوئے متاثرہ پولیس اہلکار کا اے ٹی ایم اے لیا اور پن کوڈ بھی پوچھ لیا،نوسر بازو نے متاثرہ نوجوان کو جعلی اے ٹی ایم ے تھمایا اور رفوچکر ہوگئے،کچھ ہی دیر نوسر بازو نے دوسرے بینک میں جاکر 50ہزار کی نقدی نکالی جسکا ایس ایم ایس متاثرہ کے موبائل پر موصول ہوا،واردات کی فوٹیج بھی وائر ل ہوگئی،شہر میں بڑھتی ہوئی نوسربازوکی وارداتوں پر شہریوں نے اعلیٰ حکمرانوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
نوسرباز