ملتان ‘ چوری ‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں

ملتان ‘ چوری ‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات، موٹر(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی راہزنی اور پرس چھیننے کے واقعات بدستور جاری ہیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے سامان زیورات نقدی موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئیتفصیل کے مطابق ڈی مارکیٹ شاہ رکن عالم سے صادق نامی شخص کی بیگم شاپنگ کرنے گئی جس سے دو موٹر سائیکل سواروں نے پر چھین لیا اور فرار ہو گئے پرس میں 30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون موجود تھا اسی علاقہ سے احمد نامی شخص کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی وہاڑی روڈ سے محمد حسین کے سینٹری سٹور سے تین ڈاکو ایک لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے بستی کھار پور سے علی شبیر کی موٹر سائیکل تہیم کالونی سے خرم شہزاد کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی القریش ٹاون ایک موٹر سائیکل سوار نے صدف نامی خاتون سے پرس چھین لیا جس میں 45 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور سترہ ہزار روپے کی نقدی موجود تھی علی ٹاون میں کریانہ سٹور پر آکر 3 ڈاکوؤں نے ارشاد نامی شخص سے ساٹھ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا اور فرار ہو گئے کوٹلہ تولے خان سے ندیم کا موبائل فون چوری ہو گیا محلہ نظام آباد سے قدیر کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی گلگشت میں واقع ایک ہاسٹل سے ساتھ موبائل فون چوری ہو گئے جب کہ سبزہ زار کالونی میں رکشہ سیاترنیوالی ایک خاتون وجہیہ افتخار سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے پرس چھین لیا اور فرار ہوگیا جس میں 35 ہزار روپے کی نظری موجود تھی بستی صالح مہے سے یاسر کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا پل نقشبند دہلی گیٹ سے طارق محمود کو دو ڈاکوؤں نے روک کر اسے موٹر سائیکل اور چھپن سو روپے کی نقدی چھین لی چوک شہیداں سے محسن نامی شخص کے گھر کے تالے توڑ کر چار لاکھ روپے کا سامان چرا لیا گیا موضع کھاکھی پنجانی سے نامعلوم چور محمد شمشاد کے گھر سے تعمیراتی سامان چرا کر فرار ہو گئے پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
وارداتیں