صوابی‘ پک اپ ڈرائیورکے اندھے قتل کا ڈراپ سین

صوابی‘ پک اپ ڈرائیورکے اندھے قتل کا ڈراپ سین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ) پک اپ ڈرائیور میر زمان عرف جانان کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ صوابی پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ ماہ صوابی میں میر زمان عرف جانان کو اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جب وہ گرلز کالج کے طالبات کو چھوڑنے کے بعد واپس پک اپ میں آرہے تھے ڈی پی او صوابی خالد ہمدانی نے ایس ایچ او قمر زمان خان اور تفتیشی آفیسر غنی سید پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید خطوط پر اس کیس کو ٹریس کر لیا۔ اور ایک کارروائی کے دوران مبینہ ملزم فائد ولد گل رحمان سکنہ گوہاٹی اور اس کی سالی کو گرفتار کر لیا۔ مقتولہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول نے ان کے ساتھ زبر دستی نکاح کرایا تھا۔ #