گردوں کے غیر قانونی پیوند کاری میں گرفتار ملزم کی ضمانت کنفرم

گردوں کے غیر قانونی پیوند کاری میں گرفتار ملزم کی ضمانت کنفرم

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے پیسکو کے ریٹائرڈملازم کے بیٹے کو اس کی قابلیت کے مطابق محکمے میں بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرنوید کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار کاوالدخان محمدپیسکومیں ملازم تھا جو1996ء میں ملازمت سے ریٹائرہوااوردرخواست گذار نے ریٹائرڈملازمین کے بچوں کے کوٹے کے تحت ملازمت کے لئے درخواست دی تاہم اتنے سال گذرنے کے باوجود درخواست گذار کو بھرتی نہیں کیاجارہا ہے اورمحکمہ حیلے بہانے بنارہا ہے جبکہ سرکاری محکموں میں ریٹائرڈملازمین کے بچوں کے لئے کوٹہ مختص ہے لہذادرخواست گذار کو پیسکو میں بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر درخواست گذار کو اس کی قابلیت کے مطابق پوسٹ پربھرتی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر