رنگ روڈ سکینڈل‘ ملزم کی نیب سے 4 کروڑ کی ادائیگی کی مفاہمت

رنگ روڈ سکینڈل‘ ملزم کی نیب سے 4 کروڑ کی ادائیگی کی مفاہمت

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکے مشہورزمانہ رنگ روڈ سکینڈل میں ملوث ملزم نے قریبا4کروڑ روپے کے عوض قومی احتساب بیورو کے ساتھ مفاہمت کرلی ہے اورچیئرمین نیب کی منظوری کے بعد پشاورکی احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں قومی احتساب بیورو کی ترجمان سلمی بیگم کے مطابق ملزم جمشیرخان پرالزام ہے کہ اس نے سرکاری حکام کی ملی بھگت سے رنگ روڈ کے لئے سستی اراضی حاصل کرکے حکومت کو مہنگے داموں فروخت کی اوراس طرح قومی خزانے کو کروڑوں روپوں کانقصان پہنچایاتھاملزم نے نیب سے مفاہمت کے لئے درخواست دی اورچیئرمین نیب نے 3کروڑ98لاکھ روپے کے عوض ملزم کی مفاہمت کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر