نبی کریم ؐ کی زندگی تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے :مفتی فضل غفور

نبی کریم ؐ کی زندگی تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے :مفتی فضل غفور

چارسدہ (بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشغل راہ ہے ۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ دونوں جہانوں کی کامیابی کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہوں۔ دین سے دوری کی وجہ سے مسلمان طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ امام اعظم ابوحنیفہ شیخ آباد رجڑ میں جلسہ دستار بندی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مہتمم مفتی عصمت اللہ عاصم ، مولانا طارق جان حقانی ، مولانا اسحاق حقانی و دیگر علمائے کرام اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اپنے خطاب میں مفتی فضل غفورنے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلباء ار علمائے کرام ملک میں کسی غیر شرعی اور غیر اخلاقی فعل کی اجازت نہیں دیگی ۔ دینی جماعتوں نے ہمیشہ آئین میں غیر اسلامی دفعات کی بھر پور مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے ۔ دینی جماعتیں حکومت کے کسی بھی غلط اقدام کی حمایت نہیں کریگی اور انہ ہی حکمرانوں کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام عوام پر مسلط ہونے دینگے ۔ اہنوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کے رہائی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو ئے ۔ حکومت اس فیصلے کے خلاف دینی جماعتیں بھر پور احتجاج کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ دینی جماعتیں حکومت کے کسی بھی غیر آئینی اور غیر اسلامی اقدام کے خلاف بھر پور کر دار ادا کرینگے اور حکمرانوں کو اس قسم کے اقدام کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر