پاکستان نے اہم کمانڈر سمیت 2طالبان قیدی رہا کر دئیے

پاکستان نے اہم کمانڈر سمیت 2طالبان قیدی رہا کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،کابل (این این آئی)طالبان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی قید سے اہم کمانڈر عبدالصمد ثانی سمیت دو کمانڈرز کو رہا کردیا ہے۔طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاگزشتہ روز رہا کئے جانیوالے کمانڈرز میں طالبان کے اہم کمانڈر عبدالصمد ثانی بھی شامل ہیں جو طالبان کی افغانستان میں حکومت کے دوران افغان سینٹرل بینک کے گورنر تھے، جبکہ دوسرے کمانڈر کا نام صلاح الدین ہے۔افغانستان کے ان دو کمانڈر کی رہائی امریکہ کی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کا حصہ ہو سکتی ہے، جس کے سلسلے میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اہم طالبان رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے۔واضح رہے طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ امریکی نمائندے سے ملاقات کی تھی، لیکن امریکہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
کمانڈر زرہا