کم جرمانہ والے قیدیوں کی رہائی کیلئے فنڈ قائم کیا جائے،عارف علوی

کم جرمانہ والے قیدیوں کی رہائی کیلئے فنڈ قائم کیا جائے،عارف علوی

اسلام آباد(آئی این پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چاروں گورنرز کو جیلوں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنیکی ذمہ داری اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کم جرمانے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے فنڈ قائم کیا جائے۔ منگل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدا ر ت گورنرز کانفرنس کا انعقاد ہواجس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے گورنرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے گورنرز کو جیل میں مجبور قیدیوں کی رہائی کیلئے فنڈ کے قیام کی ہدایت کی اور کہا خصوصی فنڈ ایک لاکھ سے کم جرمانے ادا نہ کرنیوالے قیدیوں کیلئے قائم کیا جائے گا۔ ہزاروں مجبور قیدی جرمانے کی رقم ادا نہ کرپانے کے باعث جیلوں میں ہیں، انہوں نے گورنر کو ہدایت کی کہ جیلوں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کی ذمہ داری خود اٹھائیں۔

عارف علوی

مزید : پشاورصفحہ آخر