چھوٹا لاہور قتل کیس کا ملزم ضمانت پر رہا

چھوٹا لاہور قتل کیس کا ملزم ضمانت پر رہا

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منظوراحمدملک اور جسٹس سردارطارق مسعودپرمشتمل بنچ نے چھوٹالاہورقتل کیس کے ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے صاحبزادہ اسداللہ ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم سعید پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ چھوٹالاہورصوابی کی حدود میں2جون2018ء کو فائرنگ کرکے ناصرعلی کوقتل کردیاتھافریقین میں رقم کاتنازعہ بتایاجاتاہے عدالت عالیہ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر