چشمہ رو ڈ المعز شو گر مل کے قر یب دو گاڑیوں کے تصا دم میں پانچ افراد زخمی

چشمہ رو ڈ المعز شو گر مل کے قر یب دو گاڑیوں کے تصا دم میں پانچ افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) چشمہ رو ڈ المعز شو گر مل کے قر یب دو گاڑیوں کے تصا دم میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ، زخمیو ں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطا بق چشمہ روڈ پر المعزے شوگر مل کے قریب دو گاڑیوں کے تصادم میں پانچ افراد اکرا م ، رحمت اللہ ، نزا کت ، عصمت اللہ اور راحت زخمی ہو گئے جن کی عمر یں 22 سا ل سے 41 سال بتا ئی جا تی ہیں ریسکیو 1122 کے میڈیا کو آرڈینیٹر قا ضی اعزاز کے مطا بق واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز نے واقعے پر بر وقت پہنچ کر زخمیو ں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا حادثہ میں دو نو ں گاڑیوں کو شدید نقصا ن پہنچا