پشاوراندرون شہر آئس فروخت کرنے پر 3 گرفتار

پشاوراندرون شہر آئس فروخت کرنے پر 3 گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر آئس فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزم موٹر سائیکل کے ذریعے آئس اور دیگر منشیات فراہم کرتا تھا ملزم کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 200 سو گرام سے زائد آئس، ایک کلو گرام سے زائد چرس اور ایک بوتل شراب سمیت منشیات فراہم کرنے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لئی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی ون عتیق شاہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ چند منشیات فروش اندرون شہر موٹر سائیکل کے ذریعے آئس اور دیگر منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول نثار احمد نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تگ و دو شروع کر دی جبکہ تین مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران ملزم نیاز محمد ولد فقیر محمد سکنہ ڈھکی دالگراں، حکیم اللہ ولد تاج فروش سکنہ رستم مردان اور عطا ء اللہ ولد عبدالقدوس سکنہ شاہ قبول کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر200 سو گرام سے زائد آئس، ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس اور ایک بوتل شراب بھی بر آمد کر نے کے ساتھ ساتھ منشیات فراہمی میں استعمال ہونے والاموٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران منشیات فروشی کا اعتراف کر لیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر