ملاکنڈ میں اب مکمل امن و امان قائم ہے‘ محمد سلمان نعیم
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے ٹرانسپورٹ شیخ محمد سلمان نعیم نے کہا ہے کہ ملا کنڈ ڈوثرن میں اب مکمل امن وامان ہے یہاں اب لوگ بے خوف وخطر اپنا روزگار کر سکتے ہیں پھٹانوں کے مہمان نوازی نے حیران کر دیا ہم سب کو ملا کنڈ ڈوثرن کے پسماندگی ختم کرنے اوردنیا کو اس اہمت سے اگاہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ میں علی پلازہ کے افتتاحی تقریب سے بحیثت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز علی خان ،جے یو آئی کے نائب ضلعی امیر مولانا جاوید جماعت اسلامی کے رہنمااور سابقامیدوار صوبائی اسمبلی امجد علی شاہ اے این پی ضلع دیر کے صدر حسین خان یوسفزئی انجمن تاجران بٹ خیلہ کے صدر حاجی شاکر اللہ ،جنرل سیکرٹری ملک دلنواز مہربان شاہ،علی محمد ،علی رحمان اورنرہ اورنگریب نے بھی خطاب کیا شیخ محمد سلمان نعیم نے کہا کہ علی پلازہ ملا کنڈ ڈوثرن کے گیٹ وے بٹ خیلہ میں عوام کو روز گار کے موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر ینگے پاک آرمی کے کوششوں اور عوام کے قربانیوں کی بدولت یہاں مثالی امن امان ہے اور اب تو اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کئے گئے ہے عوام یہاں اسکتے ہیں اور سرمایہ لگاکر کاروبارہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں یہاں کے موسم اور پختون بھائیوں کے روایتی مہمان نوازی سے کافی متاثرہواانہوں نے کہا کہ اب ہم سب کو یہاں اکر روزگار کے مواقع تلاش کر نا ہے اور اس کیلئے پلازوں کی تعمیر شاپنگ سنٹرز وغیرہ ضروری ہے تقر یب کے اخر میں علی پلازہ کے مالک حاجی علی رحمان نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔