میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے ایٹا ٹیسٹ کے نتائج 3 روز میں اعلان کرنے کے احکامات

میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے ایٹا ٹیسٹ کے نتائج 3 روز میں اعلان کرنے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس عبدالشکور پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواکے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے ہونے والے ایٹاٹیسٹ کے نتائج تین روزمیں اعلان کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ ریمارکس میں کہا ہے کہ آئندہ سال میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ ایٹاکی بجائے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی لے گا عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز ایٹاٹیسٹ کی دوبار منسوخی کے حوالے سے لئے جانے والے نوٹس پرکارروائی کے دوران جاری کئے فاضل بنچ نے بلال خلیل اورآصف شاہ ایڈوکیٹس کی وساطت سے مریم مہدی وغیرہ کی اسی حوالے سے رٹ درخواستوں کی بھی سماعت کی اس موقع پر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرارشد جاوید ٗ ایگزیکٹوڈائریکٹرایٹااسرار خان ٗ ڈائریکٹروی سی سیکرٹریٹ احسن ٗ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن عدالت میں پیش ہوئے ڈائریکٹروی سی سیکرٹریٹ احسن نے عدالت کو بتایاکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ایٹاٹیسٹ کے پرچوں کی جانچ پڑتال خصوصی کمیٹی نے کی جس میں ایک سوال غلط تھا تاہم اس حوالے سے جب نصاب کامعائنہ کیاگیاتو مذکورہ سوال نصاب میں بھی غلط نکلاجس پرجسٹس قیصررشید نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکسٹ بک بورڈ والے کیاکررہے ہیں کیوں نہ ان کوجرمانہ کیاجائے ایسے افراد دفاترمیں بیٹھ کرکیاکررہے ہیں نااہل لوگوں کو بھرتی کیاگیاہے انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ انٹری ٹیسٹ کے لئے بھی طلباء کو لاکھوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں انٹری ٹیسٹ سے قبل پانچ پانچ ماہ کوچنگ کلاسز لی جاتی ہیں اورجب ٹیسٹ کادن آتاہے تو کبھی بارش ہوجاتی ہے کبھی پیپرلیک ہوجاتاہیے کبھی پرچے کے سوالات غلط ہوتے ہیں اورکبھی کسی اوربہانے ٹیسٹ ملتوی کردیاجاتاہے جبکہ یہ پرچے انگریزی سے نابلد پروفیسروں کے ذریعے بنوائے کرائے جاتے ہیں طلباء سے لاکھوں روپے بٹورنے کے باوجودانہیں سہولیات سے محروم رکھاجاتاہے کے ایم یوکے وائس چانسلر نے عدالت کو بتایا کہ ایٹاٹیسٹ کے لئے پرچے کی تیاری اوراس کے نتائج مرتب کرناایٹاکی ذمہ داری ہے جبکہ وائس چانسلرآفس انہیں دیگرسہولیات فراہم کرتاہے انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ آئندہ سال سے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے سینٹرل انٹری ٹیسٹ لیاجائے گا جس کی نگرانی خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کرے گا فاضل بنچ نے بعدازاں سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے ایٹاکوتین یوم کے اندر میرٹ لسٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔