جنگلی حیات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ذمہ داری ہے : مشتاق احمد غنی
پشاور(سٹاف رپورٹر) جنگلی حیات کا تحفظ حکومت کا فرض ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام اس امر میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق غنی نے صوبائی اسمبلی سکریٹریٹ میں منعقد کردہ عقاب آذاد کرنے کی تقریب سے کیا. صوبائی وزیر برائے ماحولیات محمد اشتیاق ارمڑ، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان بھی اس موقع پر ہمراہ تھے. سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ ہمارے ملک میں جنگلی حیات کے تحفظ کی آج تک باقاعدہ پالیسی نہیں بنائی گئی جس وجہ سے بہت سی قیمتی جنگلی اجناس کی نسلیں ناپید ہوتی جا رہی ہیں، حکومت خیبر پختون خواہ نے اپنے گزشتہ پانچ سالوں میں بھی اس شعبے میں کافی کام کیا جس سے ان مسائل پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا اور آئندہ بھی ہم اس شعبے میں موثر اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں. مشتاق غنی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ حکومت کو عوام کی طرف سے بھرپور تعاون ملے گا کیونکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اسی ملک کی بدولت ہماری دنیا میں پہچان ہے لحاظہ اس خطے کی فلاح میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں آپ سب جب تک ہمارے شانہ بشانہ کھڑے نہیں ہو گے تب تک ہم کوئی خاص نتائج حاصل نہیں کر پائیں گے.