کلین ڈرنکنگ واٹر منصوبے میں گھپلوں میں ملوث چیف ایگزیکٹیو ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کلین ڈرنکنگ واٹر منصوبے میں گھپلوں میں ملوث چیف ایگزیکٹیو ریمانڈ پر نیب کے ...

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی احتساب عدالت کے جج اشتیاق احمد نے کلین ڈرنکنگ واٹرمنصوبے میں لاکھوں کے گھپلوں میں ملوث نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکو14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے جس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے منگل کے روز نیب کے انویسٹی گیشن آفیسر عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر آئیڈل ہائیڈروٹیک سسٹم کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعبدالمعید کو عدالت میں پیش کیاگیانیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چیف ایگزیکٹوآفیسر عبدالمعیط پرالزام ہے کہ پشاورکے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے میں غیرمعیاری واٹرفلٹریشن پلانٹ فراہم کئے اوراس طرح قومی خزانے کو لاکھوں کانقصان پہنچایااس حوالے سے ملزم کاجسمانی ریمانڈ درکارہے تاکہ اس سے پوچھ گچھ کی جاسکے عدالت نے ملزم کے چودہ روزہ ریمانڈکی منظوری دیتے ہوئے ملزم کو نیب کے حوالے کردیاملزم کو27نومبرکو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر