پاکستان میں 15 سال کے دوران 35فیصد غربت کم ہوئی،عالمی رپورٹ

پاکستان میں 15 سال کے دوران 35فیصد غربت کم ہوئی،عالمی رپورٹ

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی بینک نے پاکستان میں عربت سے متعلق رپورٹ پیش کردی‘ عالم بینک کی رپورٹ کے مطابق پا کستان میں غربت کی شرح 30فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح تیس فیصد ہے جبکہپندرہ سال کے دوران غربت کی شرح میں 35فیصد کمی ہوئی۔ بلوچستان غریب ترین صوبہ اورشرح 42.2فیصد ہے‘ سندھ 34.2 فیصد‘ خیبرپختونخوا میں غربت کی شرح 27فیصد ہے۔ صوبہ پنجاب میں 25فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔ بلوچستان کا علاقہ واشک ملک کا غریب جبکہ ایبٹ آباد امیر ترین ضلع ہے۔ شہری علاقوں میں غربت کی شرح 18فیصد‘ دیہات میں 36فیصد ہے۔ بلوچستان 53‘ خیبرپختونخوا میں 49فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ سندھ 47 اور پنجاب میں 38فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

عالمی رپورٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر