ٹیلیفون پرمعلومات لیکراکا ؤ نٹس سے رقم نکالنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

ٹیلیفون پرمعلومات لیکراکا ؤ نٹس سے رقم نکالنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

حافظ آباد( آئی این پی ) حافظ آباد میں ٹیلیفون پر معلومات لے کر بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں اس گروہ نے شہریوں سے ٹیلیفون پر معلومات حاصل کرنے کے بعد 60 سے زائد بینک اکا ؤ نٹس سے کروڑوں روپے نکالے۔ایف آئی اے کے مطابق بینک فراڈ میں ملوث شبیر نامی اہم ملزم کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا جسے پہلے سے گرفتار ملزم شفیق کی نشاندہی پر گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال نے کہا ہے کہ ملزم شفیق 28 ستمبر کو حافظ آباد میں بینک سے رقم نکلواتے پکڑا گیا تھا جس سے بینک فراڈ کے بین الصوبائی گروہ کے بارے میں اہم معلومات ملیں۔آصف اقبال کے مطابق 3 ماہ میں 60 بینک اکانٹس سے نکالی گئی رقم کروڑوں روپے ہے اور متاثرہ افراد میں وکلا، پولیس افسران اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ملزمان نے گوجرانوالہ ریجن میں 60 شہریوں کے اکا ؤ نٹس سے رقم نکلوائی جب کہ اٹک کے رہائشی اللہ یار کے اکا ؤ نٹ سے 5 لاکھ روپے کی رقم ٹرانسفر کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر