سینیٹ ا لیکشن میں (ن)لیگ کے امیدوار کامیاب ہونگے، حمزہ شہباز
لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سعود مجید اور سائرہ تارڑ کامیاب ہوں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی عوام پر ہوشربا مہنگائی کا بم گرادیا ۔ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا۔حمزہ شہباز نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی موجودہ حکومت عام آدمی کی مشکلات بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کی شیخ علاالدین اور حمیدہ وحید الدین سمیت دیگر رہنماں سے ملاقات ہوئی۔