بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہاسپٹل میں 90 منٹ کے اند ر دل کا کامیاب آپریشن

بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہاسپٹل میں 90 منٹ کے اند ر دل کا کامیاب آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہا سپٹل میں 24/7 پرائمری PCI جدید ترین ہارٹ اٹیک ٹریٹمنٹ کا آ غاز کر دیا گیا ہے اینجو پلاسٹی اور سٹینٹنگ کے ذریعے 90 منٹ کے اندر اندر دل کا آپریشن یقینی بنایا گیا ہے۔ اس طریقہ کار کو Primary Percutaneous Coronary Intervention (PPCI) کہا جاتا ہے یہ طریقہ کار دنیا بھر میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔بحریہ انٹرنیشنل ہوسپٹل میں 5000 سے زائد دل کی کامیاب سرجریز کی جا چکی ہیں ۔ پنجاب میں چند ایسے ہسپتال ہیں جہاں یہ طریقہ کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں ایف اے آئی سی اور آر آئی سی ہسپتال شامل ہیں مگر ان ہسپتالوں میں 24/7 سروس فراہم نہیں کی جاتی ہیں ۔بروقت علاج سے مریض کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے اور جلد ہی مریض صحت یاب ہو سکتا ہے ۔STEMI کے ذیعے بالغوں میں بہترین نتائج کو یقینی بنانے کے لیے بحریہ ٹاؤن سٹیٹ آف دی آرٹ ایمبولنس سروس علاج میں تاخیر کو کم کرنے لے لیے 24/7 دستیاب ہے۔اگر مریض 15 منٹ تک سینے میں درد محسوس کرے تو وہ بحریہ ایمبولنس کو ایمرجنسی کال کر سکتے ہیں یہاں پہلے مریض کی ای سی جی کی جاتی ہے اور تشخیص کے بعد علاج لے لیے کیتھ لیب منتقل کیا جاتا ہے۔بحریہ انٹر نیشنل ہوسپٹل کی ٹیم میں دنیا کے مشہور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور پروفیسر نعمان نصیر شامل ہیں ۔لندن میں اس پروگرام کو متعارف کروانے کے بعد ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے بحریہ انٹرنیشنل ہوسپٹل میں 24/7 پرائمری PCI پروگرام متعارف کروایا ہے ۔ڈاکٹر فرقد عالمگیر پاکستان کے پہلے کارڈیالوجسٹ ہیں جنھیں ملکہ برطانیہ نے 2013 میں ممبر آف برٹش ایمپائر کا ایوارڈ دیا اور 2012 میں انہیں ستارہِ پاکستان سے بھی نوازا گیا ۔یو ایس ورلڈ اور نیوز رپورٹ کی طرف سے تسلیم شدہ اور امریکہ کے ٹاپ انٹرونیشنل کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر نعمان نصیر نے بحریہ انٹر نیشنل ہوسپٹل میں کامیاب پرائمری پی سی آئی اور کمپلکس انجیو پلاسٹی / سٹنٹنگ ٹریٹمنٹ کر چکے ہیں ۔حال ہی میں بحریہ انٹر نیشنل ہوسپٹل میں 24/7 کی بنیاد پر یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے ہوسپٹل میں ڈاکٹرز نرسز اور کیتھ لیب ریڈیو گرافر ز 24/7 ہوسپٹل میں موجود ہوتے ہیں اس اقدام کی بدولت کارڈیو ویسکولر ہیلتھ کے مریضوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے مریض کو 3 دن میں ہوسپٹل سے چھٹی دے دی جاتی ہے اور ایک ہفتے میں مریض معمول کی زندگی میں واپس آجاتے ہیں ۔بحریہ انٹرنیشنل ہوسپٹل،بحریہ آرچرڈ لاہور ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر ہے یہاں اب تک26 لیور اور 70 کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجریز کی جا چکی ہیں ۔بحریہ ٹاؤن نے عالمی شہرت یافتہ ہیلتھ کئیر برانڈ سعودی جرمن ہوسپٹل اور ہارلے سٹریٹ لندن کے ساتھ مل کر پاکستان بھر اور بحریہ ٹاؤن کے پراجیکٹس میں نئی سہولیات فراہم کرنے اور جدید علاج کی سہولیات متعارف کروانے کے لیے تعاون کا اعلان کیا ہے۔
آپریشن