بٹ خیلہ‘ لیویز فورس کی کارروائی 2 کلو چرس برآمد‘ 2 گرفتار

بٹ خیلہ‘ لیویز فورس کی کارروائی 2 کلو چرس برآمد‘ 2 گرفتار

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)لیویز تھا نہ بٹ خیلہ کی کاروائی ناکہ بندی کے دوران ملزمان سے دو کلو چرس برآمد دو ملزمان گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ذرائع کے مطا بق پو سٹ کمانڈر لیویز تھا نہ بٹ خیلہ کے صوبیدار آمیر زمان محرران ذاکر ؂خان ،نثاء اللہ ،سجاد خان مختیار بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ دوران گشت بٹ خیلہ بس سٹینڈ کے قریب دو مشکوک افراد کو روک کر جامہ تلاشی شروع کی جس کے دوران ملزمان اکبر نواز ولد حق نواز سکنہ ڈھیری جولگرام سے 1880گرام جبکہ نورالاسلام ولد محمد اکرام سکنہ الہ ڈھنڈ سے 620گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان نوراسلام اور اکبر نواز کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت میں میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا لیویز تھا نہ بٹ ؂خیلہ کے پوسٹ کمانڈ ر نے میڈیا سے بات چیت کرت ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملا کنڈ شاہد محمود اور اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل خان کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری رہے گا اور علاقے کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرکے ہی دم لینگے انہوں نے منشیات کے خاتمے کیلئے عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہیں

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر