ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  گیانا (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں (آج) بدھ کو مزید دو میچز کے فیصلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں رواں ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں (آج) بدھ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے اور دونوں میچز گروپ اے کے ہوں گے۔ پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ میں 24 نومبر کو کھیلا جائیگا۔