ْقومی ویمنزمیں کرکٹ کا ٹیلنٹ نہیں، چیف سلیکٹر نے تسلیم کرلیا
لاہور(آئی این پی)ورلڈ ٹی 20میں ویمن ٹیم کی جیت کی امید کم ہوتی جارہی ہے۔چیف سلیکٹر نے ویمن کرکٹ میں ٹیلنٹ کی کمی کا رونا رو دیا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم بنائی تو صرف تین یا چار کھلاڑیوں کو ہی جگہ ملے گی۔ویمنزورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کو پہلے آسٹریلیا نے شکست دی اورپھر بھارت سے بھی ہارکا منہ دیکھنا پڑا۔ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی لڑکیوں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ چیف سلیکٹر جلال الدین نے کہا ہے کہ پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم بنائی تو صرف 3 یا 4 کھلاڑیوں کو ہی جگہ ملے گی۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف میچ جیت سکتے تھے، بالرز کو زیادہ بہتر پلان دینا چاہیے تھا۔