ون ڈے رینکنگ، انگلینڈ پہلے اور پاکستان پانچویں نمبر پر برا جمان

ون ڈے رینکنگ، انگلینڈ پہلے اور پاکستان پانچویں نمبر پر برا جمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے،بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر5ویں اورفخر زمان 11ویں پوزیشن پر آگئے،بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے،روہت شرما دوسرے اور روس ٹیلر کیرئیر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی10باؤلرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے اور جسپریت بومرا پہلی ، افغانستان کے راشد خان دوسری اور پاکستان کے حسن علی 13ویں پوزیشن پر ہیں، آل راء ؤنڈرز میں راشد خان پہلے اورمحمد حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان ایک پوائنٹ کے اضافے کیساتھ بدستور5ویں نمبر پر موجودہے۔منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ ابتدائی 10بہترین بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں جنہوں نے ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ترقی پانے والوں میں قومی ٹیم کے فخر زمان بھی شامل ہیں جو گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما دوسری اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نے کیرئیر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے پاکستان کے خلاف حال ہی میں 86اور 86رنز کی اننگز کھیلی تھی۔آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن سبھال لی، بھارت کے شیکر دھاون اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بدستور آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے کوائنٹن ڈی کوک تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آگئے۔ بولنگ میں بھارت کے جسپریت بومرا پہلی ، افغانستان کے راشد خان دوسری اور پاکستان کے حسن علی 13 ویں پوزیشن پر ہیں۔ آل رانڈرز میں افغانستان کے راشد خان نمبر ون پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ عماد وسیم 22 ویں پوزیشن پر ہیں۔آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے اور پاکستان ایک پوائنٹ کے اضافے کے باوجود پانچویں نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ میں بھارت دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے اور جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابراعظم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جب کہ محمد حفیظ کی رینکنگ میں 16 درجے ترقی ہوئی تھی۔