بھارتی چاول کی برآمدی قیمت میں اضافہ

بھارتی چاول کی برآمدی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی(یواین پی)بھارتی چاول کی برآمدی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی چاول کی برآمدی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بنگلورو کی برآمدی مارکیٹ میں 5 فیصد بروکن کوالٹی کے پار بوائلڈ چاول کی برآمد کے سودے 362 سے 369 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ میں طے پائے جو کہ گذشتہ ہفتے 361 سے 367 ڈالر فی ٹن کے درمیان رہے تھے۔بھارتی مارکیٹ میں نئے سیزن کے چاول کی آمد شروع ہو گئی ہے جبکہ لوکل سرکاری ریٹ 1750 روپے فی 100کلو گرام ہے۔

ایک اندازے کے مطابق بھارت میں گرما میں کاشت کیے گئے چاولوں کی پیداوار 99.24 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جوگذشتہ سیزن سے 1.8فیصد زیادہ ہے۔ تھائی لینڈ کا 5 فیصد بروکن کوالٹی کے پار بوائلڈ چاول کے خریداری کے سودے 380 سی398 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ جبکہ اسی معیار کے ویتنامی چاول کے برآمدی سودے 415 سی420 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے پائے۔گزشتہ ہفتے کے مقابلے تھائی اور ویتنامی چاولوں کی قیمتوں میں 10ڈالر فی ٹن تک اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس