عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکمی ‘ مقامی سطح پر مہنگا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکمی ‘ مقامی سطح پر مہنگا

کراچی(اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1207ڈالرسے گھٹ کر 1198 ڈالر ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں42روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا

،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت61000روپے سے بڑھ کر61050روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52298روپے سے بڑھ کر52340روپے ہوگئی۔منگل کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔

مزید : کامرس