تیسری ای بی ایم ٹینس چیمپئن شپ کا لاہور میں کامیاب انعقاد

تیسری ای بی ایم ٹینس چیمپئن شپ کا لاہور میں کامیاب انعقاد

لاہور(پ ر) پاکستان کے صف اوّل کے بسکٹ مینوفیکچررز،پیک فرینزPeek Freans بسکٹ بنانے والے ای بی ایم نے اس سال منعقد ہونے والی تیسریای بی ایم پیک فرینز پاکستان اوپن ٹینس چیمپئین شپ کو اسپانسر کیا۔یاد رہے کہ ان مقابلوں کا انعقاد پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا ۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹینس چیمپئین شپ ہے جس میں تمام عمر کے میچز کاانعقاد کیاگیا، انڈر10 ٹورنامنٹ حمزہ رومان کے نام رہا ، جبکہ انڈر 18کے مقابلے میں محمد شعیب نے ٹرافی اپنے نام کی،مین سنگلز میں محمد عابد جبکہ وویمن سنگلزمیں اشنا سہیل نے ٹرافی اپنے نام کی، سینئر ڈبلز40پلس کے لیے ٹرافی کا اعزاز میجر عدنان اور طلحہٰ وحید کو پیش کیا گیا۔چیمپئین شپ سے متعلق بات کرتے ہوئے ای بی ایم کے ڈائریکٹرشاہ زین منیر نے کہا "پیک فرینز بنانے والے ای بی ایم کو اس مرتبہ کے ایونٹ کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے اور اس نے روز اوّل سے ملک میں ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے تعاون کیا ہے۔اس طرح کے ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور پاکستان کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ کھیلوں کے فروغ میں یہ سرگرمی نہایت کامیاب ہوگی اور ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں مددگار ہوگی جو دنیا بھرمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ای بی ایم نے بطور کارپوریٹ ادارہ پاکستان میں اسپورٹس کی اسپانسرشپ کا آغاز کیا ا وربین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں جیسے1974میں عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے جارج فورمین اور جو فریزئیر کے ساتھ باکسنگ کے مقابلوں کے سیٹلائٹ ٹیلی کاسٹ کو اسپانسر کیا۔

EBMنے 1973 میں میونخ میں ہونے والے ورلڈ فٹ بال کپ کے مقابلے میں اور 1973ہی میں ومبلڈن فائنلزکیلئے بھی اسپانسرنگ پارٹنر کی حیثیت سے شرکت کی۔ EBMپاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور اسپورٹس مین شپ کیلئے پورے جوش اور جذبہ کے ساتھ سرپرستی جاری رکھے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی