راؤ خورشید علی لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز کے کنوینر مقرر

راؤ خورشید علی لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز کے ...

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے سینئر وائس چےئرمین راؤ خورشید علی لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز‘‘ کے کنوینر مقرر کر دےئے گئے ۔راؤ خورشید علی پچھلے 30 سال سے کیمیکل کے کاروبار سے وابستہ ہیں ، لاہور چیمبر آف کامرس نے انہیں کیمیکل کے کاروبار میں وسیع تجربے کار ی اور تاجر برادری کیلئے سابقہ گراں قدر خدمات کی بناء پر دوسری مرتبہ ایل سی سی آئی کی ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز‘‘ کا کنوینر مقرر کیا ہے ، قبل ازیں راؤ خورشید علی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز کے بھی چےئرمین ہیں ، کیمیکل کے شعبے سے وابستہ کاروباری افراد کی جانب سے دوبارہ ایل سی سی آئی کی مذکورہ سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کئے جانے پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

، اور امید کی جار ہی ہے کہ وہ کیمیکل کے شعبے سے وابستہ کاروباری افراد کے مسائل کے حل کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا فعال کردار ادا کریں گے ۔

مزید : کامرس