ٹی سی ایل نے پاکستان میں ایس 6500اینڈرائیڈ ٹی وی متعارف کرادیا

ٹی سی ایل نے پاکستان میں ایس 6500اینڈرائیڈ ٹی وی متعارف کرادیا

لاہور(پ ر)دنیا کے ٹاپ تھری ٹی وی برانڈز میں سے ایک ٹی سی ایل نے پاکستان کے نوجوان اور رجحان پسند صارفین کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی صلاحیت کا حامل S6500انڈرائیڈ ٹی وی متعارف کرادیا ہے ۔ٹی سی ایل کا یہ نیا S6500انڈرائیڈ ٹی وی اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور گوگل اسسٹنٹ سے مزین ہے اور یہ ٹی سی ایل کی آرٹیفشل انٹیلی جنس پاورڈ ٹی وی پراڈکٹس کی توسیعی رینج کا ایک حصہ ہے۔یہ ٹی وی صارفین کو گوگل اسسٹنٹ اور گوگل پلے کے ذریعے تفریح کے بے شمار ذرائع فراہم کرتا ہے جبکہ اینڈ رائیڈ ٹی وی وائس کنٹرول آپشن کی مدد سے صارفین اپنی مرضی کے مطابق چیزیں تلاش کرسکتے ہیں،اس ٹی وی میں اضافی طور پر موجود کرومو کاسٹ فنکشنز کی مدد سے صارفین اپنے موبائل میں موجود ایپس کے ذریعے اپنے پسندیدہ وڈیو اور گیمز کو بھی ٹی وی میں منتقل کرسکتے ہیں۔

ٹی سی ایل S6500انڈرائیڈ ٹی وی کا ایف ایچ ڈی ڈسپلے ایک ایچ ڈی آر فنکشن فراہم کرتا ہے جو کہ آئی پی کیو انجن کی مدد سے تفصیلی امیج پروڈیوس کرتا ہے جس کہ تصویر کی کوالٹی ،کلر،برائٹنس اور کنٹراسٹ کو مزید بہتر بناتے ہیں،ٹی وی میں اسپورٹس موڈ بھی شامل ہے جو کہ کھیلوں کے شوقین افراد کو حقیقی ویونگ تجربے سے ہمکنار کرے گا ۔اس ٹی وی میں ڈولبی آڈیو ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے جوکہ آواز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈولبی ڈیکوڈ ر کے ذریعے5.1سراؤنڈڈ ساؤنڈ فراہم کرتی ہے ،اس کے اسمارٹ والیم فنکشنز آواز کو خود کار نظام کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں اور یوں چینلز کی تبدیلی یا اشتہارات کی صورت میں آواز کے اتار چڑھاؤ کے عمل کو ختم کرتے ہیں،ٹی سی ایل S6500انڈرائیڈ ٹی وی کی لانچنگ کے حوالے سے ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا کہنا ہے کہ اس نئے انیڈرائیڈ ٹی وی میں موجود اسمارٹ فنکشنلیٹی کے ذریعے ہم پاکستان میں اپنے صارفین کو مزید انٹیلی جنس پراڈکٹس کی فراہمی کے حوالے سے پرجوش ہیں،ہمیں امید ہے کہ اس نئے آرٹیفشل انٹیلی جنس انڈرائیڈ ٹی وی کی مدد سے ہم نوجوان صارفین کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں گے جو کہ عالمی سطح پر نوجوان صارفین کو ٹی سی ایل ٹی وی کی جانب راغب کرنے کی ہماری حکمت عملی کا ایک حصہ ہے اور ہم مستقبل میں بھی ہائی ٹیک اور ٹاپ کوالٹی کے ذریعے صارفین کیلئے ویونگ تجربات کو مزید بہتر بناتے رہیں گے ۔پاکستان میں گھروں کی زینت بننے کو تیار یہ دلکش ڈیزان کے حامل ٹی وی 32اور40انچ اسکرین سائز میں دستیاب ہیں اور ان کی قیمتیں بالتریب 31,990اور 42,990رکھی گئی ہیں جبکہ آئندہ چند ماہ کے دوران49انچ اسکرین ٹی وی بھی مارکیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی ہے ۔ٹی سی ایل عالمی کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہے جو کہ دنیا بھر میں 150سے زائد ممالک میں موجود ہے ،ٹی سی ایل عالمی طور پر ایل ای ڈی ٹی وی تیار کرنے والے تین ٹاپ برانڈز میں شمار ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں 2017سے ٹی سی ایل ٹاپ تھری برانڈز میں شامل ہے اور خاص کر پاکستان میں ٹی سی ایل کے 4K UHDاور دیگر بڑی اسکرین کے ایل ای ڈی کو انتہائی مقبولیت حاصل ہے اور مارکیٹ میں ٹی سی ایل کا اچھا خاصا شیئر ہے۔

مزید : کامرس