پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 19 فیصد اضافہ

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 19 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پی پی ایل کوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے 18663 ملین روپے کے مقابلے میں 19527 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 19 فیصد کم ہے۔پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے نیٹ سیلز میں اضافہ کی شرح بھی 19فیصد رہی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹیکس کی مد میں اخراجات میں 11 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 7.20 روپے ریکارڈ رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔

مزید : کامرس