سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دیدی

سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس پنجاب کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ دیا میربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دیدی ہے، اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ پانی پوری قوم کا مسئلہ ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر اس بحران پر قابو پانے کے لئے کام کرنا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس پنجاب کے ملازمین نے جذبہ حب الوطنی کے تحت ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دی ہے۔ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب ایک ہیں،قوم نے ہمیشہ ملکی مسائل کے حل کے لئے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور نئے ڈیم بنانے کیلئے بھی قوم متحد ہے، ملازمین کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کے بحران کا خطرہ ہے ، آئندہ نسل کے لئے ہمیں پانی کے ذخائر بنانے کے لئے آج سے ہی منصوبہ بندی کرنا ہے، تمام ملازمین نے قومی جذبے کے تحت خوشدلی سے ایک دن کی تنخواہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے دی ہے۔