پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوچنگ کورس کا انعقاد

پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوچنگ کورس کا انعقاد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیٹ بال ڈویلپمنٹ اینڈ کوچنگ کورس کا اہتمام گوجرانوالہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں کیا گیا۔ پنجاب نیٹ بال کے آفیشلز کے مطابق کوچنگ کورس میں گوجرانوالہ سے 170 کے قریب کھلاڑیوں اور آفیشلز نے حصہ لیا جن کا تعلق گوجرانوالہ کے مختلف انسٹی ٹیوٹ سے تھا۔نیٹ بال کے کوچز نے شرکاء کو نیٹ بال کے نئے رولز ، سکلز اور پلاننگ کے متعلق لیکچردیا۔

اور ساتھ ہی عملی طورپر بھی سکھایا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن چودھری محمد رضوان تھے ۔ نوجوان خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیٹ بال خواتین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ گوجرانوالہ شہر سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کا اس میں شرکت کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر پرنسپل کالج توبہ کرم، ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنل ڈگری کالج فار ویمن پیپلز کالونی لبنی یونس، گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرحان علی اور دیگربھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی