پرستاروں نے ہمیشہ میرے ہر کردار کو سراہا،ردا علی

پرستاروں نے ہمیشہ میرے ہر کردار کو سراہا،ردا علی
 پرستاروں نے ہمیشہ میرے ہر کردار کو سراہا،ردا علی

  

لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ و ماڈل ردا علی نے کہا ہے کہ خود احتسابی کی قائل ہوں او ر شاید یہی میری کامیابی کی اصل وجہ بھی ہے ،کسی بھی پراجیکٹ کیلئے اپنے قریبی دوستوں سے بھرپور مشاورت کے بعد حامی بھرتی ہوں ۔ان کا کہنا ہے کہ اب تک جتنے بھی کردار نبھائے ہیں پرستاروں نے اسے سراہا ہے جس سے مزید لگن اور جذبے سے کام کرنے کی خواہش پیدا ہوئی ہے ۔ردا علی نے کہا کہ انسان چاہے وہ کسی بھی شعبے میں کام کررہا ہو کبھی پرفیکٹ نہیں ہوتا بلکہ اسے ہر گزرتے دن کے ساتھ سیکھنا پڑتا ہے۔ میں خود احتسابی کی قائل ہوں اور اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کرکے ان سے سیکھتی ہوں ۔ اب تک کے کام سے مطمئن ہوں لیکن بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہوں ۔

مزید : کلچر