اداکارشمعون عباسی کی فلم ’’درج‘‘کا پہلا ٹیزر ریلیز

اداکارشمعون عباسی کی فلم ’’درج‘‘کا پہلا ٹیزر ریلیز
 اداکارشمعون عباسی کی فلم ’’درج‘‘کا پہلا ٹیزر ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارشمعون عباسی کی فلم ’’درج‘‘کافی عرصے سے خبروں میں ہے جس کی ریلیز کاانتطار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ اب فلم کی پرموشن باقاعدگی سے شروع کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔اس فلم میں اگرچہ بہت سے فنکاروں نے کام کیا ہے۔

لیکن اداکارہ شیری شاہ زندگی کے منفرد کردار میں نظرآئیں گی۔شیری شاہ نے اس کردار کے لئے اپنے سرکے بال بالکل ختم کرادیئے تھے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں شمعون عباسی،مائرہ خان،نعمان جاوید،ماجدخان،عمران رضوی اور کنول نظرشامل ہیں۔

مزید : کلچر