شبانہ اعظمی ’’کل‘‘لاہور آئیں گی

شبانہ اعظمی ’’کل‘‘لاہور آئیں گی

لاہور(فلم رپورٹر)بالی ووڈاداکارہ شبانہ اعظمی 15نومبرکولاہور آئیں گی۔ انہیں فیض فاؤنڈیشن کے تحت الحمرامیں ہونے والے تین روزہ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیاہے۔بتایاگیاہے کہ انہیں ویزا مل چکاہے۔شبانہ اعظمی 16نومبر کو الحمراء میں فیض میلے میں شرکت کریں گی۔

یادرہے شبانہ اعظمی اس سے قبل بھی کئی بارفیض میلے میں شرکت کرچکی ہیں۔

مزید : کلچر