سندھ تھیٹر فیسٹیول ‘ دسویں روز ڈرامہ "رنگ بندل لو بھائی‘‘ پیش

سندھ تھیٹر فیسٹیول ‘ دسویں روز ڈرامہ "رنگ بندل لو بھائی‘‘ پیش

لاہور (فلم رپورٹر) محکمہ ثقافت حکومت سندھ کے تعاون سے آرٹس کونسل پاکستان کراچی میں جاری "سندھ تھیٹر فیسٹیول"کے دسویں روز ڈرامہ "رنگ بندل لو بھائی‘‘ پیش کئے گئے۔ رنگ بدل لو بھائی انور جعفری نے لکھا جبکہ اس کی ہدایت شیما کرمانی نے دی۔ ڈرامہ "رنگ بدل لو بھائی" سر، سنگیت و ناٹک کا ایک مرغوبہ تھا جس میں معاشرے کے حسب ضرورت بدلتے رنگوں کو نشانہ تنقید بنایا گیا تھا کہ کیسے سماج کے مختلف رنگ مختلف انسانوں نے اوڑھ رکھے ہیں اور کیسے حسب ضرورت ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔ ڈرامے میں عام عوام، پولیس، اور نام نہاد مذہبی عناصر کو مرکز تنقید بنایا گیا تھا۔ یہ ڈرامہ شائقین نے بہت پسند کیا۔ علاوہ ازیں شائقین زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈرامہ کے ایک ہی روز میں دو شو کئے گئے۔ آرٹس کونسل پاکستان میں جاری اٹھارہ روزہ ’’سندھ تھیٹر فیسٹیول‘‘اٹھارہ نومبر تک جاری رہے گا۔

مزید : کلچر