فلم انڈسڑی بحران کا شکار ہے ڈراموں میں مصروف ہوں،عمران احمد

فلم انڈسڑی بحران کا شکار ہے ڈراموں میں مصروف ہوں،عمران احمد
 فلم انڈسڑی بحران کا شکار ہے ڈراموں میں مصروف ہوں،عمران احمد

  

لاہور(فلم رپورٹر ) سینئر اداکار عمران احمد نے کہاہے کہ میں ان دنوں ٹی وی ڈراموں کی ریکاڑدنگز میں بہت مصروف ہوں۔ لاہور میں جب باقاعدہ فلمیں بننانا شروع ہوں گی تو پھر دوبارہ کام کر نے یا نہ کر نے بارے کوئی فیصلہ کر وں گا ۔معیاری کام کی وجہ سے بیک وقت متعدد ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوتا ہوں اور کامیابی کے ساتھ اپنا ٹی وی کاکام کررہا ہوں ۔

جہاں تک فلموں کا تعلق ہے توابھی فلم انڈسڑی بحران کا شکار ہے۔

جب یہ پاؤں پر کھڑی ہوگی تو پھر حالات کو دیکھ کر فلموں میں کام کر نے یا نہ کر نے بارے فیصلہ کروں گا ۔ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے ۔جلد آنے والے ڈراموں میں منفرد نوعیت کے کرداروں میں نظر آؤں گا۔میں ان کرداروں کو ترجیح دیتا ہوں جن میں پرفارمنس کا مارجن موجود ہوتا ہے۔نجی چینل سے پیش کئے جانے والے سُپر ہٹ سوپ’’ناگن‘‘میں میرے کردار کو بہت پسند کیا گیا۔

مزید : کلچر