دیپیکا اور پریانکا کے بعد ورون دھون کا بھی شادی کرنے کا اعلان

دیپیکا اور پریانکا کے بعد ورون دھون کا بھی شادی کرنے کا اعلان
 دیپیکا اور پریانکا کے بعد ورون دھون کا بھی شادی کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے بھی شادی کا اعلان کردیا۔بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کی چوتھی قسط میں ورون دھون اور کترینہ کیف نے شرکت کی جس میں انہوں نے کئی اہم باتیں بیان کیں اسی دوران ورون دھون نے اپنی شادی کا بھی اعلان کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شو ’کافی ود کرن ‘ کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے پوچھے گئے کچھ دلچسپ سوالات کے جوابات میں ورون دھون نے شادی سے متعلق کہا کہ طویل عرصے سے جاری ملاقات اور تعلق اب حتمی مراحل میں داخل ہورہا ہے۔
اور وہ بہت جلد اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ورون نے کرن جوہر کے شو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور کترینہ کیف بہت جلد پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے جس کی کہانی رقص و موسیقی پر مبنی ہوگی۔واضح رہے کہ ان دنوں بالی ووڈ میں اداکاروں کی شادی کا موسم اپنے عروج پر ہے جس میں اول نمبر پر رنویر اور دپیکا کی شادی ہے، دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا اور نک جونز ہیں جوکہ رواں سال ہی شادی کے رشتے میں منسلک ہو جائیں گے۔

مزید :

کلچر -