حراپرویز کاشوبزمیں واپسی کے لئے زوردار دھماکہ

حراپرویز کاشوبزمیں واپسی کے لئے زوردار دھماکہ
 حراپرویز کاشوبزمیں واپسی کے لئے زوردار دھماکہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حراپرویز نے شوبزمیں واپسی کے لئے زوردار دھماکہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حراپرویز نے حال ہی میں پاکستان کے نامور فیشن فوٹوگرافرشہزادرضاسے نہایت گلیمرس اوربولڈ شوٹ کرایا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہیں جنہیں بہت پسندکیا جارہا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ بعض لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا امیج خراب کررہی ہیں کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے کبھی بھی ایسا کام نہیں کیا۔ان کی ایک بولڈ تصویر پر ایک لڑکی نے لکھا کہ وہ یہ سب پیسے کے لئے کررہی ہیں کیونکہ انہیں ڈراموں میں زیادہ کامیابی نہیں ملی جبکہ ایک اور شخص نے لکھا کہ آخرآپ ثابت کیا کرنا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ حرا پرویز اداکاری سے پہلے مختلف چینلز پر نیوزکاسٹراور اینکر بھی رہی ہیں۔

مزید : کلچر