ہماری پستی کی بڑی وجہ خدا کے احکامات کو نہ مانناہے ، عذرا آفتاب

ہماری پستی کی بڑی وجہ خدا کے احکامات کو نہ مانناہے ، عذرا آفتاب
 ہماری پستی کی بڑی وجہ خدا کے احکامات کو نہ مانناہے ، عذرا آفتاب

  

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا ہے کہ ہماری پستی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے خدا کے احکامات کو ماننا چھوڑ دیا ہے ، قرآن مجید جیسی کتاب کو خوبصورت غلاف میں لپیٹ کر اپنے گھر کی کسی اونچی جگہ پرکھ دیتے ہیں یا پھر اپنی بچیوں کی شادیوں میں ان کے جہیز میں دیتے ہیں ،دین سے دوری کی وجہ سے ہمیں بے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرآن پاک کو کھول کر ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے تو ہماری زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں ۔

عذرا آفتاب نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم لازمی دیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم خدا کے احکامات پر چل کر ہی اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں اس سے دوری نے ہمیں کہیں کا نہیں رکھا ،میری تمام مسلما ن بہن بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ خود بھی قرآن پڑھیں اوربچوں کو بھی دین کی طرف راغب کریں ۔

مزید : کلچر