گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تین روزہ علم الریاضی کانفرنس کا افتتاح

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تین روزہ علم الریاضی کانفرنس کا افتتاح

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام تین روزہ ’’علم الریاضی اور اس کے استعمال‘‘ پرگز شتہ روز عالمی کا نفرنس کا آغاز ہوا افتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کہ جبکہ اس موقع پر سعودیہ عرب کے پروفیسر تھابت عبدالجواد، ترکی کے پروفیسر ڈاکٹر اکریم سواس،ساؤتھ افریقہ کے پروفیسر ڈاکٹر رومین انگلیو،جی سی یو ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر اسلام اللہ خان اور کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مجا ہد عباس نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں متحدہ عرب امارات،ترکی ، رومانیہ ، ، تھائی لینڈ ،امریکہ کے 11غیر ملکی ماہرین شرکت کر ہے ہیں،جبکہ 50پاکستانی سینئر ترین ماہر ریاضیات بھی اپنے مقالے پیش کریں گے۔

اس مو قع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد پوری دنیا سے سکالز ،سائنسدان ،محققین اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں علم الریاضی میں کی گئی اپنی تحقیق پیش کر سکیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو نے شعبہ ریاضی میں بہت بڑے نام پید ا کئے جن میں پروفیسر چاولہ اور ڈاکٹر عبدالسلام سر فہرست ہیں۔شعبہ ریاضی کے صدر ڈاکٹر مجا ہد عباس کا کہنا تھا کہ طلباء کو انٹر نیشنل سپیکرز کے ساتھ تحقیق کے اشتراک سے کافی فائدہ حاصل ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4