عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا کمپیوٹرپروگرامرز کے لئے میٹ پروگرام

عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا کمپیوٹرپروگرامرز کے لئے میٹ پروگرام

لاہور (پ ر)عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے پروگرامرز، ڈویلپرز، تعلیمی اداروں اور کمپیوٹر پروگرامنگ لینگوئج پائتھون کے پروفیشنلز کیلئے ایک میٹ اپ پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام یو آئی ٹی کے کراچی کیمپس میں ہوا جس میں طلباء اور پروفیشنلز کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھا گیا۔ ادارہ باقاعدگی سے یہ ایونٹ منعقد کر رہا ہے اور اس پروگرام کی نئی کوشش صنعت اور یونیورسٹیوں سے پروفیشنلز کو متحد کرتے ہوئے طلباء کو پائتھون ایکولوجی کے بارے میں تازہ ترین پیشرفت اور نکتہ نظر سے آگاہ کرنا ہے۔ گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ اور چیف ٹیکنیکل آفیسر SastaTicket.pk مشہود راستگر نے ’’پائتھون کراچی اور پائیکون کا تعارف‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے طلباء سمیت مقامی پائتھون کو ساتھ رکھتے ہوئے پائتھون پر ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں کراچی پائتھون گروپ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1990ء میں پائتھون کے رسمی تعارف کے بعد سے یہ بہت مضبوطی سے پروگرامنگ میں ابھرا اور سالہا سال اس میں تیزی سے شاندار ترقی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پائتھون گروپ کا مقصد تجزیاتی نظریات اور مختلف نکتہ نظر سے ان پیشرفتوں کے بارے میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹ اپ سیشن سے پروفیشنلز اور طلباء کو پائتھون کے بارے میں معلومات میسر آئیں گی جو چھوٹے اور بڑے پیمانے پر پروگرامنگ کیلئے ایک انتہائی اہم اعلیٰ سطحی کمپیوٹر لینگوئج ہے۔ حبیب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد نے ’’PyTorch کے ساتھ کام‘‘ کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ PyTorch جو پائتھون پر مبنی ایک اہم اوپن سورس مشین لرننگ فریم ورک ہے، نے تحقیق کاروں کے مابین مقبولیت حاصل کی۔ اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ اس کے استعمال میں آسانی ہے۔ تقریب میں ڈیٹا کے تجزیہ کار محمد زید نے ’’پائتھون کے ساتھ جدید کمپیوٹر وژن‘‘ پر ڈیٹا کیلئے پیار، بیک انڈ ڈویلپر سعد اﷲ امین نے ’’پائتھون کے ساتھ پیکیجنگ‘‘ پر ہیلتھ ایٹ ہینڈز، سی ٹی او علی رضا نے Bitwits "Redis with Python" پر اور یو آئی ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد قاسم پاستا نے نیٹ ورک سائنس اینڈ پائتھون کے بارے میں خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4