ذیابیطس کے عالمی دن پر واک

ذیابیطس کے عالمی دن پر واک

لاہور (سٹی رپورٹر) ڈاکٹر اسجد حمید ذیابیطس سنٹر لاہور کے زیر اہتمام شوگر کے عالمی دن کے حوالے سے کامران بلاک سے کریم بلاک تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں یونین کونسل 216 کے چیئرمین ملک خالد کھوکھر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سماجی سیاسی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں خواتین، بوڑھے ، بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شوگر سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بینر آویزاں تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1