ڈی جی یوایم ٹی کی جرمنی میں رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات

ڈی جی یوایم ٹی کی جرمنی میں رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات

لاہور (پ ر) ڈائریکٹر جنرل یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) عابد ایچ کے شیروانی نے حالیہ دورہ جرمنی کے دوران جرمن رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کارمبا ڈیابی جو غیرملکیوں کے معاملات سمبھالتے ہیں سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دونوں ممالک کے سماجی ، معاشی اور تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جرمن پارلی مانی رکن نے ڈی جی یو ایم ٹی کودونوں ممالک پاکستان اور جرمنی کے مابین تعلقات مزید مظبوط اور بہتر کرنے کے حوالے سے مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور یو ایم ٹی کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ ڈی جی یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے جرمن رکن پارلیمنٹ کو یو ایم ٹی کا کو سوینئر پیش کیا۔ڈی جی یو ایم ٹی کے دورے کا مقصد یو ایم ٹی اور جرمنی کی بہترین یونیورسٹیوں کے مابین تعلیمی روابط کو فروغ دینا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے ذی تاؤ یو نیورسٹی آف اپلائڈ سائنس ، لیپزگ یو نیورسٹی آف اپلائڈ سائنس او ر انحالٹ یو نیورسٹی آف بریمن کا دورہ کیا اوران کے سینئر فکلٹی ممبران سمیت ڈائریکٹرز سے ملاقات کی

مزید : میٹروپولیٹن 1