عطائیوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، منافع خوروں کی پکڑدھکڑجاری

عطائیوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، منافع خوروں کی پکڑدھکڑجاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز 53عطائیوں کے کاروبار بند کرکے انکے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہورسمیت 10شہروں میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر264علاجگاہوں پر چھاپے مارے ۔ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے جوہر ٹاؤن اور گلشن مصطفی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے پانچ عمارتیں مسمار کر دیں۔ پلاٹ نمبر39بلاک سی ون جوہر ٹاؤن پر قائم غیر قانونی دکانیں اورپلاٹ نمبر58اورپلاٹ نمبر59بلاک آر جوہر ٹاؤن پر قائم ریسٹورنٹ مسمار کر دیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر18فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور20افراد کو حراست میں لے لیااور19دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ 54000 روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسداد تجاوزات اور سرکاری زمین کی واگزاری کا آپریشن پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی حدود میں انسداد تجاوزات اور زمین واگزاری کے مختلف آپریشنز کیئے۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن ملتان روڈ بابا ہنجروال قبرستان سے ملحقہ محکمہ اوقاف کی 6کنال کمرشل اراضی کو واگزار کروایا جا رہا ہے۔ بھاری مشینری کی مدد سے سٹرکچر کو بھی گرایا جا رہاہے