نئے پاکستان والوں نے عوام سے پرانی سہولتیں بھی چھین لیں

نئے پاکستان والوں نے عوام سے پرانی سہولتیں بھی چھین لیں
 نئے پاکستان والوں نے عوام سے پرانی سہولتیں بھی چھین لیں

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے ابتدائی تین ماہ میں ہی عوام کی چیخیں نکلواکر رکھ دی ہیں اور اتنی بدترین تبدیلی پر پی ٹی آئی کے کارکنان بھی منہ چھپاتے پھررہے ہیں دو نہیں ایک نئے پاکستان کے دعوے کرنے والوں نے عوام سے پہلے والی سہولتیں بھی چھین لی ہیں اور عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے ۔اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس تبدیلی کے دعوے پی ٹی آئی نے کئے تھے آج اسی تبدیلی کے بوجھ تلے خود پی ٹی آئی دب گئی ہے اور پی ٹی آئی کی اب تک کی کارکردگی ماضی کی سب حکومتوں کی کارکردگی سے نہایت بری ہے حکومتی وزراء دعوے تو بڑے کررہے ہیں لیکن عملی طور پر وہ کسی بھی شعبے میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکے ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ حکومت نے عوام کی تکلیف میں اضافہ کیا ہے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے چند مہینوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حیران کن امر یہ ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور حکومت پاکستان تیل کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کرتی جارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ ظالمانہ اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے اور عوام کوتھوڑاریلیف مل سکے۔

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1