مسلم لیگ (ن) سینٹ کی نشستوں پر ہر صورت جیتے گی

مسلم لیگ (ن) سینٹ کی نشستوں پر ہر صورت جیتے گی
 مسلم لیگ (ن) سینٹ کی نشستوں پر ہر صورت جیتے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ سینیٹ کی اپنی نشستوں پرہر صورت جیتے گی۔پیپلزپارٹی کے ساتھ پی ٹی آئی کے لوگ بھی ن لیگ کو ووٹ دینگے۔تین ماہ بعد ہی حکومتی اتحادیوں نے تبدیلی سرکار کو آنکھیں دیکھنا شروع کردی ہیں۔جس دن حکومت کے اٹھادی الگ ہوگے حکومت کا خود ہی دھڑن تختہ ہو جائے گا۔مسلم لیگ ن ملک میں جمہوریت تسلسل کی کامیابی روانی پر یقین رکھتی ہے ۔لیکن موجودہ حکومت میں ملک کو چلانے کی صلاحیت نظر نہیں آرہی۔انہوں نے ایک میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی سینیٹ الیکشن کیلئے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔تمام لیگی ارکان قیادت کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔سعود مجید اور سائرہ افضل تارڑ واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔