بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے 700ارب کا سراغ لگانا خوش آئند ہے

بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے 700ارب کا سراغ لگانا خوش آئند ہے
 بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے 700ارب کا سراغ لگانا خوش آئند ہے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) لاہورکے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے بیرون ملک پاکستانیوں کے 700ارب روپے کے سراغ لگانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے برسراقتدار آتے ہی کرپشن کے خاتمہ کے خلاف مہم کو تیز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے 700ارب روپے وطن واپس لاکر اسے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے 700ارب بیرون ملک پاکستانیوں کی دولت کا سراغ لگانا بڑی کامیابی ہے یہ رقم پاکستان سے لوٹ کر بیرون ملک لے جائے گی ۔موجود حکومت اسے واپس لائے گی انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں میں موجود اربوں روپے کی رقم بھی واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ رقم ملک میں استعمال کرکے ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1