ایل ڈی اے کی69ہزار پراپرٹی فائلوں کی ڈیٹا انٹری کا کام مکمل

ایل ڈی اے کی69ہزار پراپرٹی فائلوں کی ڈیٹا انٹری کا کام مکمل

لاہور( سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے بتایا ہے کہ ایل ڈی اے کی تقریبا ایک لاکھ پراپرٹی فائلوں میں سے 69ہزار کی سکیننگ اور ڈیٹا انٹری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔چار رہائشی سکیموں جوبلی ٹاؤن ‘ ایونیو ون ‘ مصطفی ٹاؤن اور گلبرگ کا ریکارڈکمپیوٹرائز کر لیا گیا ہے اور ان کے مختلف امو ر انجام دینے کے لئے جمع کروائی جانے والی درخواستوں کی آن لائن پراسسنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ ۔جوہر ٹاؤن اور سبزہ زار کے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام جاری ہے ۔یہ ریکارڈ جی آئی ایس اپلی بکیشن پر بھی منتقل کیا جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1