اخبار فروش یونین کے الیکشن 25نومبرکو ہوں گے ، ضابط اخلاق جاری

اخبار فروش یونین کے الیکشن 25نومبرکو ہوں گے ، ضابط اخلاق جاری

لاہور(پ ر) اخبار فروش یونین لاہور کے الیکشن 2018-19کے الیکشن کے لئے بورڈ کا اجلاس سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رفیق مغل کی صدارت میں ہوا چیئرمین ذوالفقار احمد لون،وائس چیئرمین آفتاب تنولی،سیکرٹری جنرل چودھری عاشق علی،سیکرٹری فنانس ملک افتخار احمد ، سیکرٹری اطلاعات عارف حسین شاہ،ممبران میں آصف علی جماعت،ملک ذیشان احمد،رانا محمد یاسین ، ماجد علی شاہ،صابر علی رضوی،شکیل احمد،شیخ اظہر رفیق اور منصور علی خان نے شرکت کی۔الیکشن بورڈ کے سیکرٹری جنرل چودھری عاشق علی نے اخبار فروش یونین کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا،اخبار فروش یونین کے الیکشن 25نومبر کو 2سال کے لئے پینل سسٹم پر ہوں گے ،درخواست فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 17نومبر شام بجے تک ہے ،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 18نومبر شام 6بجے تک ہے18نومبر کو ہی کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی اور الیکشن بورڈ ہر پینل کو انتخابی نشان الاٹ کرے گاالیکشن مہم 23نومبر رات 12بجے تک ختم کر دی جائے گی،ووٹنگ صبح 9سے شام 5بجے تک بغیر وقفہ ہو گی۔سرپرست اعلیٰ حاجی رفیق مغل نے کہا کہ قوم نے ہم پر جو ذمہ داری ڈالی ہے ہم اس کو ایمانداری سے پورا کریں گے ،چیئرمین ذوالفقار احمد لون نے کہا کہ ہم تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور خوشگوار ماحول فراہم کریں گے۔سیکرٹری جنرل چودھری عاشق علی نے کہا کہ الیکشن انشاء اللہ غیر جانبدار اور شفاف ہوں گے تمام امیدوار آزادانہ طور پر الیکشن مہم چلائیں ۔سیکرٹری اطلاعات عارف حسین شاہ نے کہا کہ امن و امان کا پورا خیال رکھیں گے اور ووٹروں کوپر سکون ماحول فراہم کیا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1